فوجی جوان زیشان گڈانی کی تدفین
سکھر(بیورو رپورٹ)میر علی میں شہید ہونے والے سکھر کے فوجی جوان زیشان گڈانی کی تدفین نماز جنازہ و تدفین میں افواج پاکستان کے افسران سمیت عزیز و اقارب و شہریوں کی شرکت، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میر علی میں شہید ہونے والے سکھر کے رہائشی فوجی جوان ذیشان گڈانی کا جسد خاکی سکھر پہنچ کر ورثاء کے حوالے کیا گیا۔شہید فوجی جوان زیشان گڈانی کی نماز جنازہ میں افواج پاکستان کے افسران کرنل اکرام اور شہباز رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل عظیم، ،اہلکاروں سمیت سیکورٹی فورسز ،پولیس ،ضلعی افسران، شہید کے ورثاء ،عزیز و اقارب سمیت شہر کی سیاسی،سماجی،مذہبی ،تجارتی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعد نماز جنازہ شہید فوجی جوان زیشان گڈانی کو فوجی اعزاز کے ساتھ سکھر کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا اور افواج پاکستان کی جانب سے شہید جوان کو ملکی خدمات پر سلامی پیش کی گئی،واضح رہے کہ فوجی جوان ذیشان گڈانی میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔شہید جوان کے ورثاء سے تعزیتی سلسلہ جاری ہے۔