ٹنڈو آدم میں سماجی برائیاں ختم کی جائیں:احسان شاہ
ٹنڈوآدم ( نامہ نگار ) ٹنڈوآدم میں سماجی برائیاں عروج پر گٹکا، ماوا، سفینہ، آکڑا پرچی، جوا کا کاروبار کھلے عام جاری ہے صدر عوامی اتحاد احسان علی شاہ نے کہا کہ سماج دشمن عناصر دھڑلے سے اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے ان سماج دشمن عناصر کے خلاف کوئی عملی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کچھ خاص لوگ مختص کیئے گئے ہیں جو ان سماج دشمن عناصر منشیات فروشوں سے ہفتہ اور مہینہ وار منتھلی وصول کرہے ہیں جس کے بدلے میں انھیں کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے احسان علی شاہ نے کہا کہ سماج دشمن عناصر ٹنڈوآدم کے مختلف علاقوں کھنڈو روڑ، حیدرآباد روڈ, محمدی چوک، چھتری چوک، جوہرآباد، چاند کالونی، جمن شاہ، رشید کالونی ،احمدآباد، اور دیگر علاقوں میں دیدا دلیری سے منشیات کا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے نوجوان اور بچے نشئے کی لت کے عادی ہورہے ہیں احسان علی شاہ نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں آکڑاپرچی، گٹکاماوا، جوا، شراب کریم بوڈ، ڈبو،اور سفینہ سمیت دیگر نشہ آور اشیاء جوکہ کھلے عام فروخت ہورہی ہیں انکی روک تھام کی جائے احسان علی شاہ کا مزید کہنا تھا منشیات فروشوں کے خلاف ایس ایس پی سانگھڑ کی خاموشی ایک لمحہ فکریہ ہے اور ٹنڈوآدم پولیس ان سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی سے قاصر ہے انھوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ سماج دشمن عناصر اور انکی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور انھیں سخت سے سخت سزادی جائے۔