پنو عاقل میں ڈاکو ہلاک
سکھر(بیورو رپورٹ)پنوعاقل کے قریب پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک ،اسلحہ برآمدترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ پنوعاقل کی حدود میں پولیس پارٹی کا دوران گشت ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں جھنگل تیغانی کا اہم و قریبی ساتھی خطرناک ڈاکو ذیشان تیغانی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا ہلاک قبضے سے کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے ، جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکو ، اغواء برائے تاوان چوری ڈکیتی قتل اقدام قتل پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں سکھر سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھا جبکہ ہلاک ڈاکو کے مزید کرمنل ریکارڈ کی تفصیل دیگر اضلاع سے لی جارہی ہے۔