جماعت اسلامی سندھ کے رہنما حاجی عبداللہ خان مگسی انتقال کرگئے
ٹھل(نامہ نگار) جماعت اسلامی سندھ کے بزرگ رہنمائ، دیرینہ رکن حاجی عبداللہ خان مگسی انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ دنوں سے علیل اور عمر 75 سال تھی۔ مرحوم جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے نائب امیر اور تحصیل مقام ٹھل کے بھی امیر رہ چکے ہیں۔ مرحوم ایک شفیق انسان، دعوت دین کے داعی اور سراپا تحریک تھے۔ قاضی حسین احمد، لیاقت بلوچ سمیت تمام قائدین کی مہمان نوازی کا ان کے گھرانے کو اعزاز حاصل تھا جبکہ مرحوم پروفیسر عبدالغفور احمد اور مرحوم مولانا جان محمد عباسی سے خصوصی تعلق تھا۔ کندھ کوٹ مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری کی حیثیت سے انہوں نے نہ صرف اپنے فرائض بحسن خوبہ سرانجام دیئے بلکہ وہ ایک غریب دوست انسان اور کئی بچوں کی سرپرستی کی جو تعلیم حاصل کر کے اعلیٰ عہدوں پرفائز ہیں۔ ان کی نماز جنازہ بعدنمازعصرگورنمنٹ ہائی اسکول ٹھل کے گراؤنڈ میں مرکزی نائب امیر سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو کی امامت میں ادا کی گئی جس میں صوبائی نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن، نائب قیمین عبدالحفیظ بجارانی، مولانا حزب اللہ جکھرو،مقامی امیر اکبر مہر، امداد اللہ بجارانی، سابق ڈی آئی جی رمضان چنا،ریلوے پریم یونین کے جنرل سیکرٹری خیرمحمد تنیو،امیرضلع سکھر سلطان احمد لاشاری سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں، معززین شہر اور قریبی رشتہ داروں جبکہ ضلع جیکب آباد کے امیر حاجی دیدار علی لاشاری ضلع کشمور کے امیر آغا عبدالفتاح پٹھان اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ شریک تھے۔ بعد ازاں مرحوم کو اپنے آبائی گاؤں مگسی لاڑو میں پرد خاک کیا گیا۔ دریں اثناء مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق، قیم امیر العظیم نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ، راشد نسیم ، امیر صوبہ محمد حسین محنتی،نائب امراء ممتازحسین سہتو،حافظ نصراللہ عزیز،عبدالغفارعمر،اظہارالحق، قیم کاشف شیخ،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا دیگر ذمہ داران حاجی عبداللہ مگسی کی کی وفات پردلی دکھ کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔