مہنگائی وبے روز گاری سے عوام شدید پریشان ہیں : خواجہ رضوان عالم
ملتان (سپیشل رپورٹر) مہنگائی و بے روزگاری نے تمام طبقات کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ملک تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا حال ہے کہ حکومتی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی یہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر، اے ڈی بلوچ، میاں عظیم سعید، سید عارف شاہ، ملک ارشد اقبال بھٹہ، رانا نیک زاہد ضیا انصاری،ساجد بلوچ و میاں منظور قادری، خواجہ عمران،چوہدری یاسین، رئیس الدین قریشی، عبدالروف لودھی، اللہ بخش بھٹہ، نعیم شہزاد بھٹی، عرفان انصاری، ذوالفقار بھٹہ، ملک افتخار علی، ارشد بھٹہ، ملک رمضان کمبوہ، اسلم بھٹی، اکبر عاربی، امین بھٹی، ملک صفدر، اشفاق قریشی، شبیر علوی، اشفاق قریشی، علیم انصاری، شبیر قریشی، امداد بلوچ، محمد شریف، عرفان ببن، خوشی محمد، اسلم قریشی و دیگر نے نائب صدر سٹی میاں عظیم سعید کی جانب سے انکے دفتر میں بانی پاکستان پیپلز پارٹی قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 93 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔