ریلوے ملازمین مسافروں کو محفوظ سفر فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کریں: حمید اللہ
ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈویژنل سپریٹینڈنٹ ریلوے ملتان نوید مبشر کی سربراہی میں بیڈمنٹن ہال میں سیفٹی سیمینار منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر والٹن اکیڈمی لاہور سے شبیر حسین نے بھی شرکت کی اس موقع پر ریٹائر اے ٹی او سجاد حسین بھٹہ بھی شریک ہوئے اس موقع پر ڈویژنل کمرشل آفسیر حمید اللہ لاشاری نے اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر،اسٹیشن ماسٹرز، ڈرائیور، ٹی ایکس آر ، ایل آئی او سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیفٹی دراصل نظم و ضبط اور قوائد و قوانین پر مکمل عمل کرنے کو کہا جاتا ہے۔تمام افسران اور ملازمین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسافروں کو محفوظ سفر مہیا کرنے میں پورا کردار ادا کریں ۔