سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ سید کوثر حسین قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ کیلئے نامزد
منڈاچوک (نامہ نگار) منڈاچوک سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ سید کوثر حسین شاہ بخاری کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے پر عبد الغفار کاکڑ،جمشید اختر بابر،ذوالفقار، ندیم کاظم، چودھری بنیامین، سہیل قادر،ستارخان،کامران، یونس خان، امتیاز بھٹی، شہزاد شیر وانی، انتصار رانا، دلبر اویس، طارق عطا،سلمان صفدر،ودیگر نے مبارک باد دی ۔اور کہا کہ گولڈ میڈلسٹ میں شمولیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ سید کوثر شاہ ایک محنتی اور دیانت دار شخصیت ہیں اور تعلیمی نظام کیلئے ماتھے کا جھومر ہیں اور تعلیمی نظام کی خدمات قابل تحسین ہیں۔