منافع خوروں نے آ ٹے کے من مانے ریٹ مقرر کر لیے ،شہری سراپا احتجاج
گگو منڈی(نامہ نگار)حکومت پنجاب نے آ ٹے کے 20کلو کے تھیلے کا نرخ 860روپے مقرر کیا ہے لیکن گگومنڈی میں 15کلو کا تھیلا 930روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور انتظامیہ نے آ نکھیں بند کر رکھی ہیں زخیرہ اندوز اور منافع خور دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں شہریوں نے ڈی سی وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ آ ٹا مقررہ ریٹ پر فراہم کروایا جائے اس سلسلہ میں جب مقامی فلور مل کے اونر مقصود احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ کو حکومت پنجاب کے مقررہ نرخ پر آ ٹا فراہم کر رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی فلور مل کا آ ٹافراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔