چور معروف فلم سٹار روز بٹ کے گھر سے نقدی لے اڑے
لاہور(نوائے وقت نیوز) معروف فلم سٹار روز بٹ کے گھر سے چور نقدی لے اڑے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات فلم سٹار روز بٹ کے گھرنامعلوم چور داخل ہوئے اور ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی چرا کر لے گئے۔ ممتاز اداکارہ روز بٹ نے بتایا کہ نا معلوم چور رات کی تاریکی میں میرے گھر سے نقدی مبلغ ساڑھے تین لاکھ رروپے چرا کر لے گئے ہیں آرٹسٹ حساس انسان اور شائقین کا ورثہ ہوتے ہیں اگر ان کا مال و زر بھی محفوظ نہیں تو پھر ایک عام آدمی کاکیا حال ہوگا۔