سنہرا دور گزارا ہے؛ جاویدشیخ
لاہور(نوائے وقت نیوز ) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری میں سنہرا دور گزارا ہے اور اس کی یادیں آج بھی اطمینان کا باعث ہیں ، بچوں کی رہنمائی ضرور کرتا ہوں لیکن ان کیلئے کبھی کسی سے سفارش نہیں کی۔ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہاکہ میں نے فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا ہے اور آج کے حالات یقینا اس کا مقابلہ نہیں کرتے۔عروج و زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ ہم انڈسٹری کے مسائل کے اسباب کو سمجھیں اوران کا تدارک کریں ۔