گزرتے وقت کیساتھ کامیڈی نے بھی اپنی شکل تبدیل کرلی : عمر شریف
لاہور(نوائے وقت نیوز)نامور کامیڈین اداکار و میزبان عمر شریف نے کہا ہے کہ زندگی میں ہمیشہ خوش رہنا سیکھا ہے اور دوسروں کو بھی خوش رہنے کی نصیحت کرتا ہوں، گزرتے وقت کے ساتھ کامیڈی نے بھی اپنی شکل تبدیل کی ہے جو مثبت رجحان ہے ۔ایک انٹر ویو میں عمر شریف نے کہا کہ کوشش کریں آپ کی کسی بات یا ناروارویے سے کسی کی دل آزاری نہ ہو ، میں اس معاملے میں بڑا حساس ہوں اور اگر مجھ سے ایسا کچھ ہو جائے تو مجھے اس وقت تک دلی اطمینان نہیںہوتا جب تک میں اس کی معافی نہ مانگ لوں۔