افسران زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کریں ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ حسن جاوید بھٹی
ڈیرہ غازیخان(خبر نگار) ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے تھانہ سٹی کا وزٹ کرکے میٹنگ کی جس میں ڈی ایس پی سرکل سٹی سعادت علی، ایس ایچ او تھانہ سٹی، تفتیشی افسران، محرر تھانہ اور PSA سمیت دیگر موجود تھے انہوں نے زیر تفتیش مقدمات اور چالان نامکمل امثلہ جات کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کریں۔ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے تھانہ کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔