آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر مملکت خارجہ امور کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر مملکت خارجہ امور نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی بات کی گئی۔جرمنی کے وزیر مملکت نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔