وزیراعظم عمران خان 22 غیرملکی دورے کر چکے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیراعظم عمران خان 22 غیرملکی دورے کر چکے ہیں۔ 11 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔ پیر کو مرتضیٰ جاوید عباسی کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ستمبر 2018ء سے آج دن تک 22 غیرملکی دورے کئے, تمام سرکاری دورے تھے۔ ان دوروں پر کل 11 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار روپے کے اخراجات آئے۔ وزیر خارجہ کے مطابق ان غیرملکی دوروں کے دوران کل 440 افراد گئے تھے۔ 20 سرکاری دوروں کے دوران حکومتی طیارہ استعمال ہوا تھا۔ ایک دورے کے لئے کمرشل پرواز استعمال کی گئی تھی۔ ایک دورہ کیلئے چارٹرڈ پرواز تھی۔ طیارے پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ 20 غیرملکی دوروں کے لئے وزیراعظم نے سرکاری طیارہ استعمال کیا۔ تمام دوروں میں 440 افراد ساتھ گئے تھے۔