آزاد کشمیر سمیت ملک کے شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری

آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات میں ایک بچی جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔
ملکہ کوہسار مری، مالم جبہ، کالام ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں برفباری شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔