امریکا میں بدترین طوفان نے تباہی مچادی ،12افراد ہلاک

امریکی جنوبی علاقوں میں بدترین طوفان نے تباہی مچادی ہے، مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور سیلاب کے باعث12افراد ہلاک ہوگئے۔امریکا کے جنوبی اور شمال وسطی حصوں میں طوفان کے باعث لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔مشی گن میں 12انچ تک برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ٹیکساس، اوکلاہوما سمیت مختلف ریاستوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور برف باری ہوئی، شکاگو میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ٹیکساس، لوزیانا سمیت13امریکی ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔