لا ہو ر سمیت ملک بھر میں رات سے جا ری بارش سے سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا‘ مسلسل بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کانظام متاثر ہوا، بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بےشتر علاقوں میں مزید بارش اور پہا ڑوں پر برف با ری کی پیشگوئی کر دی جبکہ آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران با لا ئی اور وسطی پنجاب کے اکژ مقا ما ت ، اسلا م آ با د، گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات , جنو بی پنجا ب میں بارش اور پہاڑوں پر برف با ری کا امکان ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمےت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد ،گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں وقفے وقفے سے با رش جا ری رہی اور موسم سرد رہا جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سردرہا ،سوموار کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 10 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 8 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب59 فیصد رہا۔ ماہرےن کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمےت راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد،اسلام آباد ،ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی موسم سرد ، صبح کے اوقات میںدھند اور مطلع ابر آ لو د رہیگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور سٹی میں ائیرپورٹ کے مقام پر 01، حافظ آباد 77، قصور60، منڈی بہاوالدین 24، اٹک22، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چکوال16، گوجرانوالہ11، اسلام آباد (ائیرپورٹ17، بوکرا14)،سیالکوٹ سٹی09، منگلا17، مری07، ڈی جی خان09،جھنگ،20، جہلم01، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024