جاپان کے ارب پتی شخص نے ایک آن لائن اشتہار میں اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اسے ایک گرل فرینڈ کی ضرورت ہے جس کے ساتھ وہ خلائی راکٹ پر سوار ہو کر چاند کے لئے اڑان بھرسکے، اس مقصدکے لئے اس نے 17 جنوری تک درخواستین طلب کی گئی ہیں،حتمی گرل فرینڈ کا اعلان مارچ میں کیا جائے گا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 44 سالہ یوساکومویزاوا نے اشتہار میں گرل فرینڈ کے لئے 20 سال یا اس سے زائد العمر ہونے کی شرط بھی عائد کی۔ٹویٹر اکاونٹ پر اس نے لکھا ہے کہ آپ کیوں نہ چاند کا سفر کرنے والی پہلی خاتون بن جائیں۔ اس طرح وہ خلا میں سفر کرنے والا پہلا نجی مسافر ہو گا۔ اس کا منصوبہ ہے کہ وہ اس سفر پر اپنے ساتھ نصف درجن فن کاروں کو بھی لے کر جائے۔ اس نے بتایا کہ یہ فیصلہ اس نے اپنی تنہائی دور کرنے کے لئے کیا کیونکہ وہ اب مزید الگ تھلگ رہنے کے بجائے محبت کی زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ یوساکو مویزاوا ایک مہنگی آن لائن فیشن کمپنی زوزو کا سربراہ بھی رہ چکا ہے جسے اس نے یاہو ڈاٹ کام کے ہاتھ فروخت کر دیا تھا جبکہ حال ہی میں اس نے ایک معروف اداکارہ سے علیحدگی اختیار کی ہے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38