سعودی عرب کے دورے کے دوران جاپانی وزیر اعظم آبے شنزو کی اہلیہ اکی آبے نے معذور بچوں کی ایسوسی ایشن (ڈی سی اے) کا دورہ کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں معذور بچوں کی ایسوسی ایشن (ڈی سی اے) پہنچنے پر ادارے کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمن السویلم اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبر شہزادی فہدہ بنت فہد سلیمان السودری اور ڈاکٹر ماجدہ بسر نے کیا۔خاتون اول اور ان کے ہمراہ وفد نے ڈی سی اے کے خصوصی یونٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعلیمی اور طبیشعبوں کا معائنہ کیا۔اکی ابے نے معذور بچوں کو دی جانے والی خصوصی توجہ پر سعودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی اے معذور بچوں کی جس طرح سے خدمت کر رہا ہے اس کا موازنہ دنیا کے کسی بھی ملک سے کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر سعودی عرب اور جاپان کے درمیان معذور بچوں کی دیکھ بھال کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔ دورے کے اختتام پر اکی آبے بچوں کی کی جانب سے تیار کردہ ایک پینٹنگ بھی پیش کی گئی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024