روس نے کہا ہے کہ وہ نارڈ سٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے کو بغیر کسی بیرونی معاونت کے مکمل کرلیں گے، پراجیکٹ میں ایسی کوئی تکنیکی رکاوٹ نہیں جس کے غیر ملکی مدد درکار ہو۔یہ بات روس کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی گیزپروم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الیکسی ملر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہی۔گیزپروم کے سربراہ نے کہا کہ کمپنی نے نارڈ سٹیم 2 گیس پائپ لائن منصوبے میں درپیش تمام تکنیکی مسائل اپنے زور بازو پر حل کرلیے ہیں اس لیے یہ منصوبہ بغیر کسی بیرونی معاونت کے مکمل کرلیا جائے گا۔اس سے پہلے جرمن چانسلر انجیلا میرکل بھی اپنے دورہ روس کے دوران اس منصوبے کی تکمیل بارے مثبت توقعات کا اظہار جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اس حوالے سے جرمنی کے مکمل تعاون پر ان سے اظہار تشکر کرچکے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024