سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے کی ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مشرق وسطی کے تین روزہ دورے کے سلسلہ میں سعودی عرب پہنچے والے جاپانی وزیراعظم نے ریاض میں سعودی وزیر خارجہ سرکاری مہمان خانے میں ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ امور سمیت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاپانی وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاپان دوسرے متعلقہ ملکوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے، کشیدگی کم کرنے اور خطے کے حالات میں استحکام لانے کے لیے تندہی سے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے سعودی عرب کو عرب دنیا اور عالم اسلام کا رہنما قرار دیا اور کہا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر شہزادہ فیصل نے کہا کہ خطے کی صورتحال کا مستحکم رہنا دونوں ملکوں کے لیے انتہائی اہم ہے اوروہ جاپان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024