وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایران امریکہ کشیدگی،خطے میں امن و امان کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو پانے ،اور معاملات کو پر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے تمام فریقین کو تحمل ، برداشت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے اور خطے کو عدم استحکام سے بچانے اور کشیدگی میں کمی لانے کیلئے تمام اطراف کو سنجیدہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کو خطے کے دیگر وزرائے خارجہ سے ہونے والے روابط کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے خطے میں قیام امن کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے عزم کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ ایران نے پہلے بھی "امن کاوشوں" کی تائید کی تھی اور اب بھی ہم پاکستان کی ان کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024