روٹری کلب کے زیراہتمام سپیشل بچوں کا سالانہ میلہ فروری میں ہو گا : جواد درانی
ملتان (نیوز رپورٹر)روٹری کلب آف ملتان کے زیراہتمام سپیشل بچوں کا سالانہ میلہ فروری میں ہو گا یہ بات کلب صدر جواد خان درانی نے کلب اجلاس میں بتائی اس موقع پر میلہ کی تیاریوں کے سلسلہ مختلف ایشوز انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور باہمی مشاورت تجاویز پر غور کیاگیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جواد خان درانی نے کہا کہ سپیشل بچے ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انہیں بھی عام بچوں کی طرح اہمیت ملنی چاہیے اور تعلیم ودیگر سہولیات مہیا ہونی چاہیں۔ اجلاس میں ادریس احمد شیخ ،ممتاز علی بابر،بلال قریشی،عزیز احمد شیخ ،شہریار محبوب ،حماد خان نے شرکت کی