سند ھ کی ٹیکس وصولیوں پر مجھے بہت خوشی ہے,پاکستان کو خود مختار بنانے کا واحد راستہ بھی یہی ہے: بلاول بھٹو

13 جنوری 2018 (12:55)

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سند ھ کی ٹیکس وصولیوں پر مجھے بہت خوشی ہے.پاکستان کو خود مختار بنانے کا واحد راستہ بھی یہی ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ نے ٹیکس وصولی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سندھ کی ٹیکس وصولیوں پر مجھے بہت خوشی ہے۔ ٹیکس نیٹ میں اضافہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان کو خود مختار بنانے کا واحد راستہ بھی یہی ہے۔