عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے، فخر زمان عادل

13 جنوری 2018

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ادارہ منہاج القرآن دوبئی کے صدر ملک فخر زمان عادل اور ممتاز عالم دین پیر علامہ ابوبکر چشتی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ نبی پاکؐ کو خاتم النبینؐ مانے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ آپؐ کی رسالت پر مضبوط ایمان ہمارے عقیدہ کی جان ہے۔ قادیانی لابی عقیدہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کیلئے ہر وقتسرگرم رہتی ہے۔ فخر زمان عادل اور ابوبکر چشتی نے مزید کہا کہ ختم نبوتؐ ہمارے آئین کا بھی حصہ ہے۔ جس پر نقب لگانے کیلئے وقتاً فوقتاً چور راستے تلاش کئے جاتے ہیں۔ لیکن ہر کوئی جان لے ہم ایسی ہر کوشش ناکام بنادیں گے۔ نبی آخر زمانؐ کی ناموس و عزت کیلئے ہماری جان بھی قربان ہے۔