حکومت غریب عوام کی خدمت کےلئے کوشاں‘ کوئی حقدار محروم نہیں رہے گا: رانا طاہر شبیر

13 جنوری 2018

ملتان (لیڈی رپورٹر) ایم پی اے صوبائی حلقہ203 رانا طاہر شبیر کی رہائشگاہ پر گزشتہ روز زکوٰة کمیٹی کے چیئرمینوں میں نوٹیفکیشن تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں رانا طاہر شبیر نے کہا حکومت اس وقت غریب عوام کی خدمت کےلئے کوشاں ہے اور حقداروں کا حق ان کی دہلیز پر پہنچے گا اور کوئی حقدار محروم نہیں رہے گا۔ چیئرمین زکوٰة کمیٹی عامر سعیدانصاری نے کہا جن لوگوں کو آج نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں وہ دیانتداری سے کام کریں اور جو لوگ حقدار ہیں ان کا حق ان کی دہلیز پر دیں اور کوشش کریں کہ کوئی حقدار حق سے محروم نہ رہے اور تمام چیئرمین اپنے اپنے حلقے میں جن لوگوں کی بیٹیاں گھر میں بیٹھی ہیں اور وہ حق دار ہیں ان کی لسٹ بنائیں تاکہ ان کو جہیز فنڈ جاری کیا جائے۔ اس موقع پر ایم پی اے رانا طاہر شبیر اور عامر انصاری نے محمد آکاش‘ شیر افضل‘ محمد سلیم‘ عبدالر¶ف‘ محمد فاروق‘ محمد اسلم‘ محمد عاطف‘ محمد بلال‘ محمد اعجاز‘ غلام مجتبیٰ‘ را¶ محمد خالد و دیگر کو نوٹیفکیشن جاری کئے۔ تقریب میں رانا عامر‘ خالد پرویز‘ محمد اکرم‘ کامران کوثر و دیگر موجود تھے۔
رانا طاہر شببیر