ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے آج ہو نے والے سالا نہ ا نتخابات کے لئے آخری روز بھی وکلاء کے لئے کھانے کی دعوتیں

13 جنوری 2018

ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے آج ہو نے والے سالا نہ ا نتخابات کے لئے آخری روز بھی وکلاء کے لئے کھانے کی دعوتیں منعقد کی گئیں۔اس ضمن میں گزشتہ روز صدارت کی نشست کے امیدوارنشید عارف گوندل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم جھکنے والے نہیں ہیں اور وکلاءکے مفادات اورفلاح وبہبودکی جنگ میں صف اول میں رہے اوران کاکردارسب کے سامنے ہے اس لئے ووٹرز اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ اور سابق جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار مالک خان لنگاہ نے وکلاء کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام ہر مسئلہ کے حل کے لئے اب صرف وکلاء کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ملتان کے الیکشن میں ایسے لوگوں کو منتخب کیا جائے جو تمام مسائل کے حل کے لئے ادراک رکھتا ہو اور با وکلاء ہی جمہوریت کے پائیدار فروغ اور دیگر نیشنل ایشوز پر اپنا کردار ممتاز نور ٹانگرہ کی قیادت میں ہی حل کر اسکتے ہیں۔تقریب میں ذوالفقار سدھو، اطہر شاہ بخاری، وسیم ممتاز،نوید رانا،عظیم پیرزادہ، مہراقبال ،سہیل ایوب،عارف شاہ، بلال گورمانی،معظمہ حسنین،رفیع رضا،راحت رضا،چوہدری کامران ،اشرف سدھو، مرید حسین اور وکلائ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
: نشید عارف گوندل