کیویز کیخلاف تیسرے ون ڈے میں جیت مشن ہے، شاداب خان

13 جنوری 2018

آکلینڈ(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ سیریز میں اِن رہنے کے لئے تیسرے ایک روزہ میچ میں جیت بہت ضروری ہے۔ جیت کے لیے پر امید ہیں ۔تیسرے ایک روزہ میچ سے قبل ڈنیڈن میں ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ 9 میچز میں پاکستان کی فتح میں بولنگ کا کردار نمایاں رہا لیکن نیوزی لینڈ میں بولنگ اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں کنڈیشنز یہاں خاصی مشکل ہیں اسی لیے انہیں بولنگ میں مشکل پیش آرہی ہے، لیکن بیٹنگ میں مزہ آرہا ہے۔