فردوسی مولانا روم، علامہ اقبال نے انسانیت کو سنوار دیا : عائشہ غوث

13 جنوری 2018

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیرعائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ تمام مذاہب امن کا پیغام دیتے ہیں، رواداری اور برداشت فردوسی اور دیگر صوفی شعراء کے کلام کا محور ہے،فردوسی، مولانا روم اورعلامہ اقبال نے اپنی زندگی انسانیت کو سنوارنے پر صرف کر دی۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی میںسعدی فائونڈیشن کے تعاون سے فردوسی چیئر کے افتتاح کے موقع پرکیا۔ تقریب میں ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ،شہاب الدین درائی ،ڈاکٹر ملاکوتی تبار،مرجانی نژاد، فرد رضائی اور ماجد صادق ، عمر رسول اورؒ ڈاکٹر فلیحہ کاظمی ودیگر بھی موجود تھے۔قبل ازیں عائشہ غوث پاشا نے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور ایرانی سفارتکاروں کے ساتھ ایران کے معروف شاعر فردوسی کے مجسمے کی رونمائی کی۔