چینی سفیر کا اسلام پارک میٹرو سٹیشن کا دورہ‘ خواجہ احمد حسان کی منصوبے کے بارے میں بریفنگ

13 جنوری 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر مسٹر یائو جِنگ نیجی ٹی روڈ پر زیر تعمیر لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے اسلام پارک سٹیشن کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کیا- اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے انہیں بتایا کہ اورنج لائن کے 26میں سے 25سٹیشنوں کی تعمیر کا اوسطاََ80فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا گیا ہے -زیر زمین سنٹرل سٹیشن پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے اور لاہور کے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولت کی فراہمی کی خاطر منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے د ن رات 24گھنٹے کام کیا جا رہا ہے - چین کے سفیر نے کام کے معیار اور رفتار کی تعریف کی اور منصوبے کو پاک چین دوستی کا شاہکار قرار دیا -اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطین فضل حلیم ‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندے بھی موجود تھے۔