ایک تصویر ایک کہانی……

13 جنوری 2018

پاکپتن کا رہائشی منظور احمد سائیکل پر گھوم پھر کر مختلف قسم کی چھوٹی چھوٹی رنگین مچھلیاں فروخت کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ مچھلیاں شیخوپورہ اور لاہور کے چند مقامات سے خریدتا ہے۔ سال کے چھ مہینے وہ یہ کام کرتا ہے کیونکہ سیزن کا دورانیہ یہی سردیوں کے چند مہینے ہی ہوتے ہیں۔ باقی مہینے وہ تعمیراتی کام کیلئے مستریوں کے ساتھ مزدوری کرتا ہے۔ اس کے تین بیٹے ہیں دو سکول پڑھتے ہیں ایک کمسن ہے۔ شفیق آباد بند روڈ پر کرائے کا گھر لیا ہوا ہے۔ دن بھر مزدوری کے بعد تقریباً ایک ہزار روپے مل جاتے ہیں۔ بس اللہ پاک کا شکر ہے گزارے لائق ٹائم پاس ہو ہی جاتا ہے۔(فوٹو: گل نواز)