مریم نواز ٹھوس بنیادوں پر عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں:بابر علاؤالدین 

Feb 13, 2025

لاہور(نیوز رپورٹر)چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) کی ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت۔ انہوں نے لودھراں ضلع کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نزیر سمیت دیگر ضلعی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر برگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر سے کارکردگی اشاریوں بارے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا وہ آج صبح 9 بجے ضلع کونسل ہال لودھراں میں کھلی کچہری منعقد کریں گے اور عوامی مسائل کو ایک ہی چھت تلے حل کریں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت کے مطابق عوامی مسائل بلا امتیاز حل کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں