لاہور(کامرس رپورٹر) ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے لاہور چیمبر میں اجلاس میںکہاپنجاب پولیس کی انتھک محنت، لگن اور حکمت عملی کی بدولت جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ کاروباری برادری اور عوام کو مکمل تحفظ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد اور سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ اجلاس میں علی حسام اصغر، عدنان خالد بٹ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے علاوہ معروف کاروباری شخصیات بھی موجود تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد نے پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا پولیس اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط تعلقات جرائم کے خلاف کامیابی کی کلید ہیں۔
کاروباری برادری اور عوام کو مکمل تحفظ دینے کیلئے پرعزم ہیں:عمران کشور
Feb 13, 2025