پوسٹل بیلٹ کی گنتی، این اے ژوب 251 سے جے یو آئی (ف) کے مولانا سمیع اللہ کامیاب

پشاور (نیٹ نیوز) این اے251 ژوب سے جے یو آئی (ف) کے مولانا سمیع اللّٰہ کامیاب ہوگئے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  ان کے ووٹوں میں 1447ووٹ  کا اضافہ ہوا ہے۔ پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد جے یو آئی (ف) کے امیدوار کے ووٹوں میں اضافہ ہوا۔ غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پشتونخوا میپ کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ کو 46117 ووٹ ملے۔ پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد پشتونخوا میپ کے امیدوار کے ووٹوں میں 405 ووٹ کا اضافہ ہوا۔ نتائج کیخلاف پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے احتجاج کیا، کوئٹہ اور ڈی آئی خان قومی شاہراہ بند ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن