تحریک انصاف فیصلہ کر سکتی ہے مخلوط نہیں قومی حکومت بنے گی، فواد چوہدری

راولپنڈی(این این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حکومت سازی کیلئے سیاستدانوں کی بھاگ دوڑ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخلوط حکومت نہیں قومی حکومت بنے گی۔ اینٹی کرپشن عدالت میں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں حالات سب کے سامنے ہے،آسٹریلیا امریکا سمیت پوری دنیا نے انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پر پابندی نہیں، وہ قانونی اور آئینی طور پر اپنا فیصلہ کرسکتی ہے۔انہوں نے اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت بنائی چاہیے، کوئی حکومت اکیلے مسائل سے نہیں نمٹ سکتی۔پیرکو فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے اینٹی کرپشن کی عدالت پیش کیا گیا، فاضل جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت 22فروری تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ فواد چوہدری پر نجی ہاسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...