فیصل آباد میں کم سن بچی‘ پیر محل دوائی لینے آئی خاتون سے زیادتی

فیصل آباد‘پیرمحل(نا مہ نگار‘نمائندہ خصوصی) اوباشوں نے کمسن بچی اوردوائی لینے آئی خا تون زیادتی کرڈالی‘ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چیچہ وطنی کے گا ئوں 14/Lکی رہا ئشی خا تون( س)نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں دوائی لینے کیلئے پیر محل آئی تو علی شان ولد نور زمان سکنہ 103گ ب کو ہل مجھے دھو کہ دہی سے اپنے ڈیرہ پر لے گیا اور جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر جنسی کا نشانہ بنا ڈالا‘تھانہ گڑھ کے علاقہ 541 گ ب کے رہائشی عابد کی نابالغ بیٹی گلی میں کھیل رہی تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم افضل اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے ڈرا دھمکا کرزیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔

ای پیپر دی نیشن