کراچی ، کوئٹہ میں ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں بادلوں کا راج، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کےمطابق   صبح کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،  ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے، کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی آبر الودہے ، ساحل میں بارش کاامکان ہے ۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔  کوئٹہ،قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 4سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ،سبی میں کم سے کم درجہ 14سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 13سینٹی ،تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ، ساحلی علاقوں جیوانی میں 12اور گوادر میں 11سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن