گوجرانوالہ:واسا کا ریکوری آپریشن، ایس ڈی او پر تشدد،دیگر ملازمین زخمی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)محکمہ واسا کا نادہندگان سے ریکوری کیلئے آپریشن،بااثر نادہندگان نے واجبات کی ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے واسا ہیڈ آفس پر دھاوا بول دیا ایم ڈی سمیت دیگر افسران سے بدتمیزی کی، اور ایس ڈی او واسا کو تشدد کا نشانہ بناڈالاجس کے نتیجہ میں ایس ڈی او علی حسنین اوردیگر ملازمین زخمی ہوگئے۔ نیو واسا لیبر یونین سی بی اے نے آج واسا کے تمام 30 ڈسپوزل اور 73 واٹر سپلائی موٹریں بند کرنے کا اعلان کردیا۔جس پر ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی اور پولیس کو 7 نامزدافراد سمیت20 ملزمان کے خلاف درخواست دی ہے۔ گزشتہ روز واسا کی ریکوری ٹیم نادہندگان سے ریکوری کیلئے آئیڈیل سائنس بیس سکول فرید روڈ گئی جہاں مالکان شبیر جتالہ اور احتشام جتالہ نے ادائیگی سے انکار کیا اور عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ شروع کردیئے اور مسلح تقریبا بیس افراد کو بلاکر عملہ کو ہراساں کرتے رہے ۔دوسری طرف نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے عہدداران ودیگر نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں واسا دفتر میں ہونے والے حملے،غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔

ای پیپر دی نیشن