اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل پر 90 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے ٹویٹ کیا کہ لیبیا کے ساحلی محافظوں نے رات گئے 93 افراد کو لیبیا واپس لایا ہے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا کہ انہیں ساحل پر اتارے جانے کے مقام پر ہماری ٹیمیں تمام بچ جانے والوں کو فوری طور پر طبی امداد اور انسانی امداد فراہم کرنے کیلئے موجود تھیں۔2011 میں سابق رہنما معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد عدم تحفظ اور انتشار کی وجہ سے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن جن میں سے بیشتر افریقی ہیں بحیرہ روم کو عبور کر کے یورپ جانے کیلئے لیبیا کا انتخاب کرتے ہیں۔یو این ایچ سی آر نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین (آئی او ایم) کے تعاون سے 21 تارکین وطن افراد کو لیبیا سے کینیڈا میں آباد کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کے مطابق 2021 میں اب تک 2 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو بچا کر لیبیا کے ساحل پر واپس لایا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38