چین میں انٹرنیٹ کی ترقی سے متعلق ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی میں اضافے کے باعث بڑی عمر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی اب آن لائن ہے۔چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سنٹرکی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر تک چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کل افراد میں تقریبا26.3 فیصد 50سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد تھے جبکہ مارچ میں یہ تعداد تقریبا16.9 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی کل تعداد میں 30 سے 39 سال عمر کے لوگوں کی تعداد تقریبا 20.5 فیصد،20سے 29 سال اور 40 سے 49 سال تک کے افراد کی تعداد بالترتیب 17.8 فیصد اور 18.8 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد گذشتہ سال کے آخر تک 98کروڑ90لاکھ تک پہنچ گئی تھی، مارچ2020 کے بعد8کروڑ54لاکھ صارفین کا اضافہ ہوا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024