جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس اور انجینئرنگ نے دنیا بھر کے شدید متاثرہ ممالک میں نوول کرونا وائرس کے عالمی مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں ۔ یہ اعداد وشمار 13 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 10 کروڑ 81 لاکھ 73 ہزار 543 ہو گئی ہے، امریکہ نوول کرونا وائرس کے 2 کروڑ 74 لاکھ 90 ہزار 40 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے ، بھارت 1 کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار 603 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں دوسرے جبکہ برازیل 97 لاکھ 65 ہزار 455 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔شدید متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر موجود ملک برطانیہ میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 40 لاکھ 25 ہزار 574 ہو گئی ہے۔روس 39 لاکھ 97 ہزار 898 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں پانچویں ، فرانس 34 لاکھ 66 ہزار 629 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے ، سپین 30 لاکھ 56 ہزار 35 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتویں ، اٹلی 26 لاکھ 97 ہزار 296 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھویں اور ترکی 25 لاکھ 72 ہزار 190 مصدقہ کیسز کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38