وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہم نے جاپان کی طرز پر اربن فارسٹری کا آغاز کر دیا ہے اور جاپانی طریقہ کار کے تحت درخت 10 گنا تیزی سے بڑھتے ہیں۔
میں نےجاپانی اندازِشجرکاری مییاواکی، جو 10 گنا تیز افزائش کیساتھ پودوں کو 30 گنا زیادہ گھناکرتا اور آلودگی سےنجات میں مدد دیتاہے،کی طرزپرشہری علاقوں میں شجرکاری کاافتتاح کردیاہے۔لاہورمیں 50 مقامات منتخب کئےگئےہیں جبکہ پہلا تجربہ 2020میں لیبرٹی میں کیاگیا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 13, 2021
pic.twitter.com/iOJcYi6sSn
انہوں نے کہا کہ جاپانی طریقہ کار کے تحت درخت 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں اور اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اربن فارسٹری کے لیے لاہور میں 50 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے اور پہلا تجربہ گزشتہ سال لبرٹی چوک لاہور میں کیا گیا تھا۔