جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری
جہلم(نامہ نگار)محمد ارشاد ASIتھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم وقار جمروزولدراجہ جمروز ساکن پیراغیب جہلم سے 120گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ارسلان یسیٰن T/ASIچوکی سٹی دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عادل حسین عرف جونی ولد محمد اشرف ساکن بھٹی سٹریٹ منگلا روڈ دینہ جہلم سے 170گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ دوسری جانب حسن رضا ASIتھانہ جلالپور شریف نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الکریم ولد عبدالمجید ساکن محلہ نثار آباد پنن وال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 31.5لیٹر شراب برآمد کر کے 2مقدمات درج کر لیے ۔ انصر اقبال ASIتھانہ جلالپور شریف نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد علی ولد محمد یعقوب ساکن نواں گراں پنن وال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔