نئے بجٹ میں تمام پراپرٹیز‘ کاروباری اداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکا فیصلہ
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )حکومت نے نئے بجٹ میں یکم جولائی سے تمام پراپرٹیز ،کاروباری اداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے محکمہ انکم ٹیکس نے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے پنجاب فنانس ایکٹ2019ء کے تحت موٹروے، ہائی وے اور دیہی علاقوں میں واقع پختہ تعمیرات سمیت پٹرول پمپ، ریسٹورنٹ، فارم ہائوسنز ریسٹ ہائوسز ،ورکشاپس ،فیکٹری ،کارواش اور دیگر شاپس کا سروے مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں تاکہ یکم جولائی سے ان تمام اداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکے ۔