مردان،ٹریفک حادثہ،2 بچے جاں بحق ،4 زخمی

رستم مردان میں چنگے بابا روڈ پرٹریفک حادثہ، 2 بچے جاں بحق 4 زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122مردان کے ترجمان بلال جلال کے مطابق حادثہ چنگ چی اور ٹریکٹر کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا، چنگ میں سوار2 بچے جاں بحق جبکہ4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں 1خاتون اور 2 بچے شامل ہیںجنہیں طبی امدادکیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیاہے ،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔