روسی وزارت دفاع نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام کے جنگ زدہ علاقے حلب کے مغربی علاقوں سے 70 ہزار افراد کی نقل مکانی کی خبروں کی تردید کی ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حلب سے شہریوں کی بڑے پیمانے پر انخلاءکی خبریں بے بنیاد ہیں۔روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ترکی نے ادلب میں معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد نہیں کیا، ادلب کے بحران کے پیچھے ترکی کا ہاتھ ہے، ترک حکومت شمالی شام میں دہشت گردوں کو الگ کرنے میں ناکام رہی ہے۔روسی حکومت کا کہنا ہے کہ ادلب میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ترکی کی سرحد سے ادلب میں اسلحہ اور گولہ بارود کی منتقلی نے حالات مزید خراب کر دیئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی فوج سوچی معاہدے کے تحت شام میںکارروائی کر رہی ہے۔ترکی کی سرحد سے ادلب میں اسلحہ اور گولہ بارود کی منتقلی نے کشیدگی میں مزید اضافہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے بھی روس پر شام میں جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38