وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ایک دوسرے کو برداشت کرکے چلنا ہوتا ہے، جس کیس میں بلاول پیش ہورہے ہیں یہ ہمارا بنایا ہوا نہیں بلکہ بلاول بھٹو کا کیس ن لیگ کے دور میں بنا تھا۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلکہ بلاول بھٹو کا کیس ن لیگ کے دور میں بنا تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کے قانون کو تبدیل ہونا چاہیے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ایک دوسرے کو برداشت کرکے چلنا ہوتا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے طویل عرصے تک حکومت کی ہے اب پانچ سال کسی اور کی حکومت بھی برداشت کرلیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی اپوزیشن جماعتیں مسودے پر الجھ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظار کررہے تھے کہ اپوزیشن مہنگائی پر کوئی ٹھوس تجویز لائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ شاہد خاقان پندرہ سال کے لیے ایل این جی کا معاہدہ کیوں کرکے گئے تھے، ن لیگ کو چاہیے تھا کہ وہ بتاتے کہ ایل این جی پر 15 سال کے معاہدے کیوں کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں اچھی تقریر کی تھی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024