عالمی سلامتی کی پالیسی پر بحث کے لیے 56 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس جمعہ سے جرمنی کی ریاست بویریا کے دارالحکومت میونخ میں شروع ہو گی جو 16 فروری تک جاری رہے گی۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس عالمی سلامتی پالیسی پر بحث کے لیے ایک اہم فورم ہے۔ اس حوالے سے جمعرات کو افغان صدارتی محل نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ افغان صدر 56 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی پہنچ گئے ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی کانفرنس میں مختلف ممالک کے وفود کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کریں گے اور افغانستان میں امن و سلامتی اور دیگر مسائل پر بات چیت کریں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38