مشہور زمانہ امریکی ریسلر اور ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ڈیوائن جونسن المعروف دی راک کی بیٹی نے اپنی خاندانی روایت کو جاری رکھتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔18 سالہ سائمن جونسن نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں اپنے خاندان کی چوتھی نسل کی سپر اسٹار بنیں گی۔ سائمن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 'میری فیملی کا ریسلنگ سے کافی گہرا تعلق ہے اور اس لیے یہ میرے لیے بہت خاص ہے اور میں اس مواقع کے لیے بےحد شکرگزار ہوں، صرف ریسلنگ کرنے کے لیے ہی نہیں بلکہ اس روایت کو جاری رکھنے کے لیے بھی۔ سائمن جونسن کے والد دی راک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے بےحد فخر محسوس ہورہا ہے سائمن اپنے خواب کو اب پورا کرو۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024