سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے ہزاروں افراد کو اپنی توجہ متوجہ کردیا۔ اس ویڈیو میں حیران کن طور پرایک اونٹ کو دیکھا جاسکتا ہے جو دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد کا مطیع و فرمان ہے۔
دبئی کے ولی عہد ایک اونٹ کو آواز دیتے ہیں اور وہ ان کی آواز سن کر ان کی طرف چل پڑتا ہے۔ ان کی یہ ویڈیو انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ہے۔خیال رہے کہ دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان پالتو اور جنگی جانوروں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انہیں اکثر اصیل گھوڑوں، شاہین اور دوسرے جانداروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔